(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں خود کو زیادہ روحانی اور خدا کے قریب محسوس کرتی ہوں۔
ایک انٹرویو کے دوران یمنیٰ زیدی نے کہا کہ میں نے زندگی میں بہت کچھ دیکھا اور تجربہ کیا ہے، دوسری چیزیں آتی جاتی رہتی ہیں جو چیز باقی رہتی ہے وہ صرف محبت اور وفاداری ہے۔
معروف اداکارہ نے اپنے والد کے انتقال اور اس کے بعد کی زندگی پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا،انہوں نے بتایا کہ کس طرح غم نے زندگی میں اہم کردار ادا کیا اور اللّٰہ تعالیٰ کے قریب تر کیا۔
اپنے والد کے بارے میں یمنیٰ زیدی نے کہا کہ میرے والد کی میری زندگی میں بہت اہمیت تھی، وہ بہت جلد مجھ سے جدا ہوگئے تھے، لیکن والد نے مجھ میں وفاداری، ایمانداری اور نیکی جیسی خوبیاں پیدا کیں جو ہمیشہ ساتھ رہیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:فیروز خان اوررحیم پردیسی کے درمیان باکسنگ میچ
یمنیٰ زیدی نے مزید کہا کہ میں اپنی زندگی میں ابو کی کمی کو بہت محسوس کرتی ہوں، میں ان کے ساتھ مزید وقت گزارنا چاہتی تھی۔