بھارتی ہاکی ٹیم پاکستان آنے پر رضا مند

Feb 16, 2025 | 16:30:PM
بھارتی ہاکی ٹیم پاکستان آنے پر رضا مند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن طارق بگٹی کا کہنا ہے کہ بھارتی ہاکی ٹیم پاکستان آنے پر رضا مند ہوگئی ہے، دونوں حکومتوں کی اجازت درکار ہے۔

 رپورٹس کے مطابق صدر پی ایچ ایف میر طارق بگٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ہاکی ٹیم پاکستان آنے پر رضامند ہوگئی، اب صرف دونوں حکومتوں کی اجازت درکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرمنی کی جونیئر ہاکی ٹیم 2 مارچ کو پاکستان پہنچے گی، جرمن ٹیم اسلام آباد میں 10 مارچ کو میچ کھیلے گی جبکہ تین میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:فیروز خان اوررحیم پردیسی کے درمیان باکسنگ میچ