امریکی ساختہ بموں کی بھاری کھیپ اسرائیل پہنچ گئی

Feb 16, 2025 | 16:32:PM
امریکی ساختہ بموں کی بھاری کھیپ اسرائیل پہنچ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی ساختہ بموں کی بھاری کھیپ اسرائیل پہنچ گئی۔

اسرائیلی وزارتِ دفاع کی جانب سے امریکی ساختہ بموں کی بھاری کھیپ  پہنچنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔

اسرائیلی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ کھیپ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ ماہ ترسیل پر سے پابندی ہٹانے کے بعد بھیجی گئی۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع نے گولہ بارود کی اس کھیپ کو ایئر فورس اور زمینی فوج کے لیے اہم اثاثہ قرار دیتے ہوئے امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیرو میں دنیا کا واحد شہرجو خلا کے سب سے قریب

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو عہدہ سنبھالنے کے بعد گزشتہ روز مشرق وسطیٰ کے پہلے دورے پر اسرائیل پہنچے تھے۔