(24نیوز)بھارتی بلے باز اور وکٹ کیپر رشبھ پنت پریکٹس سیشن کے دوران پٹھے میں کھچاؤ کا شکار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے دبئی میں موجود ہے۔بھارتی ٹیم نے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں اپنا پہلا پریکٹس سیشن کیا۔ پریکٹس کے دوران بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپررشبھ پنت کے پٹھے میں کھچاؤ کا شکار ہوگئے۔
رشبھ پنت کی بھارتی فزیو نے میڈیکل چیک اپ کیا اور ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ رشبھ پنت کی انجری زیادہ سنگین نہیں۔
انجری کے بعد رشبھ پنت نے آئی سی سی اکیڈمی میں ہلکی پریکٹس بھی کی۔ وہیں پنت کی انجری کے بعد ان کے متبادل کے ایل راہول نے بھی وکٹ کپپنگ کی پریکٹس کی۔
یہ بھی پڑھیں:شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر، آئی سی سی کا چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بڑا فیصلہ