(محمد حماد) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے موقع پر پاکستان کرکٹ کی بھرپور تشہیر شروع کردی،پی سی بی نے سابق فاتح کپتانوں کی تصاویرآویزاں کردیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل بینک سٹیڈیم کے پریس کانفرنس ایریا میں فوٹو وال سجا دی ،فوٹو وال پر کراچی کے کرکٹرز اور سٹیڈیم سے جڑے اہم واقعات کی تصاویر نمایاں ہے ،تصاویر میں سابق کپتان سرفراز احمد کو نیشنل بینک سٹیڈیم کی وال پر نمایاں اہمیت حاصل ہے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق بورڈ نے تمام چاروں وینیوز پر اس طرح کی والز بنائی ہیں،کراچی کے علاؤہ لاہور ، راولپنڈی اور ملتان میں بھی فوٹو وال بنائی گئی ہے،وال کا مقصد ان کھلاڑیوں ، ان کی خدمات اور ان لمحات کو ہمیشہ یاد رکھنا ہے۔
کراچی کی وال پر کراچی کے کھلاڑیوں کے پورٹریٹ اور اہم لمحات کی تصاویر ہیں،پاکستان کی انڈر 19 ورلڈ کپ فتوحات ، چیمپینز ٹرافی کامیابی کی تصویر آویزاں ہیں،نیشنل بینک سٹیڈیم پر پہلی سنچری بنانے والے خالد عباد اللہ کی تصویر بھی آویزاں ہے جبکہ خاتون کرکٹر کرن بلوچ اور ویمن ٹیم کی ایشئن گیمز میں فتح بھی نمایاں ہے۔
علاوہ ازیں ،سابق کپتان یونس خان ، راشید لطیف اور انضمام الحق عمران خان اور وسیم اکرم کی تصویریں آویزاں کردی گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی اور بھارتی لیجنڈز کی پاک بھارت میچ سے متعلق بڑی پیشگوئیاں