امام الحق نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا، سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان

Feb 16, 2025 | 18:55:PM
امام الحق نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا، سینٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان
کیپشن: امام الحق، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی کرکٹر امام الحق نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا۔ سلیکشن کمیٹی نے اوپنر سے رابطہ کرلیا، سینٹرل کنٹریکٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

قومی کرکٹر امام الحق نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرلیا، قومی کرکٹر امام الحق نے فٹنس ٹیسٹ گزشتہ ہفتے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں دیا، فٹنس ٹیسٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فزیو اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشن کوچز نے لیا۔

ذرائع کے مطابق امام الحق نے 2 کلو میٹر رننگ کا فاصلہ مقررہ وقت پر طے کرلیا، قومی اوپنر نے جم ٹیسٹ اور فزیکل فٹنس ٹیسٹ بھی پاس کرلئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے قومی اوپنر امام الحق کا فٹنس ٹیسٹ پاس ہونے کے بعد رابطہ کیا، انہیں سینٹرل کنٹریکٹ دیئے جانے کا امکان ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق کو پہلا فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے پر سینٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پریکٹس سیشن، بھارتی بلے باز اور وکٹ کیپر رشبھ پنت سے متعلق تشویشناک خبر آ گئی