اردن کی شہزادی ایمان کے گھر پہلی بیٹی امینہ کی آمد

Feb 16, 2025 | 20:50:PM
اردن کی شہزادی ایمان کے گھر پہلی بیٹی امینہ کی آمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  اردن کے فرمانروا شاہ عبداللّٰہ الثانی کی بیٹی شہزادی ایمان بنت عبداللّٰہ دوم کے ہاں پہلی بچی کی پیدائش۔اردن کے شاہی دربار نے حکمران خاندان کو تہنیتی پیغام بھیج دیا۔

 رپورٹ کے مطابق شاہی دربار نے اعلان کیا کہ اردن کے فرمانروا شاہ عبداللّٰہ الثانی کی بیٹی شہزادی ایمان بنت عبداللّٰہ دوم نے پہلی بیٹی کو جنم دیا۔اردن کے  ذرائع ابلاغ کے مطابق شہزادی ایمان اور ان کے شوہر جمیل الیگزینڈر تھرمیوٹس کے ہاں ہونے والی ننھی شہزادی کا نام ’امینہ‘ رکھا گیا ہے۔شہزادی ایمان نے اپنی پہلی بچی کو جنوبی اردن کی عقبہ گورنری کے پرنس ہاشم بن عبداللّٰہ دوم اسپتال میں جنم دیا۔شہزادی امینہ کی پیدائش پر اردن کے شاہی دربار نے حکمران خاندان کو تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

یاد رہے کہ 3 مارچ 2023 کو شہزادی ایمان کی کاروباری شخصیت جمیل الیگزینڈر تھرمیوٹس کے ساتھ شادی  ہوئی تھی۔شہزادی ایمان کے شوہر یونانی نژاد نوجوان ہیں جو 1994 میں وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں پیدا ہوئے تھے۔انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور وہ نیویارک میں مالیاتی خدمات کے شعبے میں کام کرتے ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں: پروفیسر ساجد میر ساتویں مرتبہ جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر منتخب