آئی سی سی عہدیدار قذافی اور نیشنل سٹیڈیم کی جدید طرز تعمیر پر حیران رہ گئے

Feb 16, 2025 | 21:09:PM
آئی سی سی عہدیدار قذافی اور نیشنل سٹیڈیم کی جدید طرز تعمیر پر حیران رہ گئے
کیپشن: چیف ایگزیکٹیو آفیسر جیف ایلڈائس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جیف ایلڈائس نے 117 روز میں قذافی اور نیشنل سٹیڈیم کی جدید انداز سے تعمیر اور تکمیل کو بڑا کارنامہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلڈائس نے لاہور کے شاہی قلعے میں منعقدہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہا اگلے دو ہفتوں تک شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔انہوں نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے پاس کرکٹ سے اپنے جنون کو دکھانے کا سنہری موقع ہے، میں نے اوول میں پاکستان ٹیم کو چیمپیئنز ٹرافی جیتتے دیکھا ہے۔

 جیف ایلڈائس نے کہا کہ قذافی سٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیم کراچی کو جدید صورت میں دیکھ کر خوشی ہوئی، قذافی سٹیڈیم کی 117 روز میں تکمیل ایک بڑا کارنامہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے دو ہفتےشائقین کو پاکستان میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں:پرویز خٹک نے اہم اعلان کر دیا