پرویز مشرف کی والدہ کےانتقال پرآرمی چیف کا اظہار تعزیت  

Jan 16, 2021 | 09:51:AM
پرویز مشرف کی والدہ کےانتقال پرآرمی چیف کا اظہار تعزیت  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق صدر اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ زرین مشرف 100 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل (ر) پرویز مشرف کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔چیف آف آرمی سٹاف نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی جبکہ رب سے دعا کی کہ وہ سوگواران کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

علاوہ ازیں مرحومہ زرین مشرف اپنے صاحبزادے کے ساتھ دبئی میں ہی مقیم تھیں عمر رسیدہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے اُن کی طبیعت ناساز تھی۔ زرین مشرف کی تدفین دبئی میں ہی کی جائے گی۔

آل پاکستان مسلم لیگ کی سیکریٹری جنرل مہرین ملک نے پرویز مشرف کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا اور اُن کے انتقال کو پاکستان کے لئے بڑا نقصان قرار دیا۔

پرویز مشرف کی والدہ 1920 میں اُس وقت ہندوستان کے شہر لکھنؤ میں پیدا ہوئیں انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم وہیں سے ہی مکمل کی بعد ازاں مزید تعلیم کے حصول کے لئے دہلی یونیورسٹی میں داخلہ لیا جہاں سے انہوں نے انگریزی لٹریچر میں گریجویشن کی سند حاصل کی۔زرین مشرف کی کم عمری میں شادی ہوگئی تھی اُن کے والد برٹش انڈین حکومت کے دور میں وزارت خارجہ کے دفتر میں بطور اکاؤنٹنٹ ملازمت کرتے تھے۔

 شادی کے بعد زرین مشرف کے ہاں تین لڑکوں کی پیدائش ہوئی جن میں سے سب سے بڑے جاوید مشرف ہیں جن کا تعلق مصر ہے جبکہ دوسرے نمبر پر پرویز مشرف اور تیسرے بیٹے نوید مشرف ہیں جو امریکا میں مقیم ہیں۔