نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر خواجہ سرا کو تشدد کے بعد قتل کر دیا

Jan 16, 2021 | 09:52:AM

(24نیوز)کراچی کے علاقے اپر گزری کے قریب گھر سے خواجہ سرا کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ  مکان میں گھس کر نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو تشدد کے بعد قتل کیا، خواجہ سرا کی شناخت گڈو کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ  خواجہ سرا  کے چہرے، پاؤں اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کیا گیا، خواجہ سرا گڈو چند ماہ قبل کلفٹن کے علاقے گزری میں شفٹ ہوا تھا۔ابتدائی طور پر خواجہ سرا کو نشہ آور چیز دے کر بے ہوش کیا گیا، جس کے بعد خواجہ سرا کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ  لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی ہے۔

مزیدخبریں