(24 نیوز) بھارتی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد سراج پر برسبین میں کھیلے جارہے چوتھے اور آخری ٹسٹ کے پہلے دن سٹیڈیم میں موجود شائقین کی جانب سےپھر نسل پرستانہ جملے کسے گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد سراج کو اس سے پہلے سڈنی ٹسٹ کے دوران بھی نسلی تعصب پر مبنی جملوں کا سامنا کرنا پڑاتھا جس کے بعد بی سی سی آئی نے اس پر سخت اعتراض ظاہر کیا تھا اور آسٹریلین کرکٹ بورڈ سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا تھا، لیکن سراج پر سڈنی کے بعد برسبین میں بھی نسل پرستانہ جملے کسے گئے۔
آسٹریلیا کے میڈیاکے مطابق کچھ لوگوں نے سراج کے علاوہ بھارتی بالر واشنگٹن سندر کے لئے بھی نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔