"سکول 25 جنوری کے بجائے یکم فروری سے کھلیں گے"
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ صوبے میں پرائمری تا ایلیمنٹری سکول 25 جنوری کی بجائے یکم فروری سے کھلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال روزانہ کی بنیادوں پر مانیٹر کر رہے ہیں۔ اساتذہ، طلبا اور والدین کی جانوں سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے۔ 18 جنوری سے ہائی سکولز دوبارہ کھولیں گے جبکہ یونیورسٹیاں یکم فروری سے کھولی جائیں گی۔
دوسری جانب صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ سکول مزید بند رکھنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔