مختلف مقدمات میں مطلوب 2ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

Jan 16, 2021 | 10:00:AM
 مختلف مقدمات میں مطلوب 2ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پولیس نے کارروائی کر کے مختلف مقدمات میں مطلوب 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر شاہدرہ کے علاقے میں کارروائی کی گئی جس میں متعدد مقدمات میں مطلوب ملزمان حسن ریاست اور خرم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار کیے گئے دونوں ملزمان کے قبضے سے 2 کلاشنکوفیں اور ان کی گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں جبکہ ملزمان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔