انتخابی عمل میں حصہ لیکر حکومت کو مزید ایکسپوز کرینگے: کائرہ

Jan 16, 2021 | 10:19:AM
انتخابی عمل میں حصہ لیکر حکومت کو مزید ایکسپوز کرینگے: کائرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ فیصلہ ہوچکا کہ استعفوں کے ذریعے سینٹ الیکشن نہیں رکوائے جا سکتے۔انتخابی عمل میں حصہ لےکر حکومت کو مزید ایکسپوز کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نےکہا  کہ پی ڈی ایم کے اجلاسوں میں سینٹ اور ضمنی الیکشن میں جانے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔نئے نئے یوٹرن لینے پر وزیراعظم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں. عمران خان نے فارن فنڈنگ کیس کو تسلیم کر لیا. پی آئی اے کا طیارہ روکے جانا بدحالی کی بدترین مثال ہے۔ پٹرول اور گیس مہنگی کرنا عوام سے جینے کا حق چھیننے کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی اتحاد ہے انتخابی نہیں۔ فیصلہ ہوچکا استعفوں کے ذریعے سینٹ الیکشن نہیں رکوائے جاسکتے ۔ سب سے پہلے ملکی انتخابات کا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں پیپلزپارٹی بھرپور حصہ لے گی۔