مسلح ملزموں کی فائرنگ سے مقامی ڈاکٹر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) شمالی وزیرستان میں واقع میر علی بائی پاس روڈ پر مسلح ملزموں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹر ولی اللّٰہ داوڑ بنوں میڈیکل کالج میں پیتھالوجی کے پروفیسر تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ولی اللّٰہ داوڑ اپنی گاڑی میں رات 10 بجے بنوں سے میر علی اپنے گاؤں جا رہے تھے کہ انہیں گھات لگا کر ملزموں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزموں واردات کے بعد فرار ہو گئے جبکہ مقتول ڈاکٹر کی لاش مقامی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کی گئی ہے۔