(24 نیوز)بھارت میں تین نئے زراعتی قوانین پر احتجاج کرنے والے کسانوں اور حکومت کے مابین ہونے والی 9 ویں دور کی بات چیت بھی تعطل کو ختم کرنے میں ناکام رہی، اب نئے زراعتی قوانین پر کسانوں کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور 19 جنوری کو منعقد ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مظاہرہ کرنے والے کسانوں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں بھارت کے مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر، ریلوے کے وزیر پیوش گوئل اور تجارت کے وزیرمملکت سوم پرکاش نے حصہ لیا، جس میں 40 کسان تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق کسان رہنمانئے متنازعہ قوانین کی منسوخی کے اپنے اصل مطالبے پر قائم رہے اور قوانین میں ترمیم کرنے سے متعلق حکومت کی پیشکش کو مسترد کردیا۔
بھارت: احتجاجی کسانوں اور حکومت میں مذاکرات پھر ناکام
Jan 16, 2021 | 10:37:AM