بلاول کاالیکشن کمیشن کے باہراحتجاج میں شرکت نہ کرنیکا فیصلہ

Jan 16, 2021 | 10:39:AM

(24نیوز)  پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں پیپلز پارٹی کا وفد شرکت کرے گا۔ بلاول 18جنوری کو سکھر میں ایک تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ 19جنوری کو عمر کوٹ کا دورہ کریں گے۔اس کے بعد پی ڈی ایم کے 23جنوری کے سرگودھا جلسے میں شریک ہوں گے۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی تمام قیادت اور سینئر رہنما احتجاج میں موجود ہوں گے۔ بلاول بھٹوکی عدم شرکت کے حوالے سے ابھی کوئی معلومات واضح نہیں۔ بلاول بھی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے شیڈول دیکھیں گے۔

  

مزیدخبریں