’ ویلکم ‘جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 14 سال بعد پاکستان پہنچ گئی 

Jan 16, 2021 | 11:04:AM

(24 نیوز)جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم  14 سال کے طویل عرصے کے بعد  کوانٹن ڈی کوک  کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کا 38 رکنی سکواڈ خصوصی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچا، جنوبی افریقن کھلاڑی اپنی قرنطینہ کی مدت کراچی میں مکمل کریں گے، جس کے بعد انہیں پریکٹس میچوں میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ دورہ کے دوران جنوبی افریقہ کی ٹیم کو  وی وی آئی پی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 4 فروری سے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیسٹ میچز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہوں گے۔ سیریز میں 11، 13 اور 14 فروری کو کھیلے جانیوالے3 ٹی ٹونٹی میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔یاد  رہے کہ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم 2007 میں آخری مرتبہ پاکستان آئی تھی ، 1995 سے لے کر اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان کُل 11 ٹیسٹ سیریز کھیلی جا چکی ہیں۔ 


 

مزیدخبریں