دعویٰ ہتک عزت کی سماعت، شہباز گل پیشی پر نہ  پہنچے

Jan 16, 2021 | 11:40:AM

(24نیوز)لاہورکی سیشن کورٹ میں وزیرِاعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت ہوئی تاہم وہ خود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق  ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقارعلی نے نجی کمپنی کی درخواست پر شہباز گل کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی سماعت کی۔دوران سماعت فریقین کے وکلاء نے اپنی حاضری مکمل کرائی  تاہم وزیرِ اعظم عمران خان کے معاون  پیش نہیں ہوئے۔عدالت نے کیس کو انتظار میں رکھ لیا اور اس کی کارروائی کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ شہباز گل کے خلاف نجی کمپنی نے 1 ارب روپے کا ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
 

مزیدخبریں