شہباز شریف کی احتساب عدالت حاضری، پولیس اور لیگی عہدیداروں میں تکرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر احتساب عدالت لاہور کے احاطے میں پولیس اہلکاروں اور نون لیگی عہدیداروں کے درمیان تکرار ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور انکے صاحبزادے حمزہ شہباز کی پیشی کے موقع مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگ زیب، عطاء تارڑ، شائستہ پرویز ملک، عظمیٰ بخاری، غزالی سلیم بٹ اور دیگر رہنما بھی متعدد کارکنوں کے ہمراہ عدالت پہنچے۔اپنے رہنماؤں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت آتا دیکھ کر نون لیگی کارکنوں نے ان کے حق میں نعرے بلند کئے۔احاطہ عدالت میں نون لیگی عہدے داروں عظمیٰ بخاری، غزالی سلیم بٹ اور دیگر کی پولیس اہلکاروں کے درمیان تکرار ہوئی۔بعد ازاں عظمیٰ بخاری نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کمرہ عدالت کے اندر جیمر لگائے جا رہے ہیں، گاڑی اندر لگانے کی اجازت نہیں دے رہے، آج ایسا لگ رہا ہے جیسے کوئی نئے شہباز شریف عدالت آئے ہیں۔