شہباز شریف سے ملنے مریم نواز عدالت جا پہنچیں، کارکنوں کی نعرے بازی

Jan 16, 2021 | 12:08:PM

(24نیوز)لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی فیملی منی لانڈرنگ کیس میں پیشی کے موقع پر سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے چچا شہباز شریف سے ملنے عدالت پہنچ گئیں۔

مریم نواز شریف کی احتساب عدالت  آمد کے موقع پر وہاں موجود ن لیگی کارکنوں نے انہیں دیکھ کر نعرے لگائےجبکہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب، عطاء تارڑ، شائستہ پرویز ملک،عظمیٰ بخاری، غزالی سلیم بٹ اور دیگر رہنما بھی متعدد کارکنوں کے ہمراہ  تھے۔اپنے رہنماؤں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عدالت آمد پر  نعرے بلند کئے۔

مزیدخبریں