چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹا دیا گیاہے۔ وفاقی کابینہ نے نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت پر کیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نعیم بخاری کو بطور چیئرمین پی ٹی وی کام سے روکتے ہوئے معاملہ دوبارہ وفاقی حکومت کو بھجوایا تھا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے، وزارت اطلاعات نے عطا الحق قاسمی کیس میں جو غلطیاں ہوئیں وہی یہاں کیں ہیں۔چیف جسٹس نے کہا وزارت اطلاعات کو چاہیے تھا کہ کابینہ کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق بتاتے، جب آپ سپریم کورٹ کے فیصلے کو پڑھے بغیر سمری بنائیں گے تو کابینہ کو بھی شرمندہ کریں گے۔