حکومت سستی ایل این جی خریدنے میں ناکام

Jan 16, 2021 | 12:35:PM

 (24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ایک بار پھر سستی ایل این جی خریدنے میں ناکام ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق مہنگی ایل این جی کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں۔جمعے کو مارچ کے ایل این جی ٹینڈر میں بھی حکومت کو 22 اعشاریہ دو فیصد کا ریٹ ملا، ذرائع کےمطابق جنوری میں دیر سے ٹینڈر کی وجہ سے پہلے ہی عوام اور انڈسٹری پریشان ہیں۔

واضح رہے کہ مسلسل 5 ماہ سے تاخیر کی وجہ سے حکومت کو یا تو ایل این جی ملی نہیں یا جب ملی تو تاریخ کے مہنگے ترین ریٹس پر ملی۔حکومتی نااہلی کی وجہ سے قومی خزانے کو پہلے ہی 122 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں