ترک کمپنی سے ٹھیکے میں 107 ملین ڈالر کم کروا کر تحفہ دینا مہنگا نہیں، شہباز شریف 

Jan 16, 2021 | 13:00:PM

(24 نیوز) احتساب عدالت لاہور میں قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف میاں شہباز شریف کی فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جج جواد الحسن نے کی۔ عدالت کے ایک سوال پر شہباز شریف نے کہا ہے کہ 107 ملین ڈالر کم کرا کے استنبول عجائب گھر کو تحفہ دینا مہنگا نہیں ہے۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے عدالت کو اجازت لے کر بتایا کہ میری میڈیکل رپورٹ نہیں آئی ہے، اس کا حکم فرما دیں۔انہوں نے کہا کہ آج کل ویسٹ مینجمنٹ کی خبریں آ رہی ہیں، ترکی کی فرم کو ٹھیکہ دیا گیا، یہ کمپنی زیادہ کی ڈیمانڈ کر رہی تھی، میں نے کمپنی سے 107 ملین ڈالر کم کروائے۔ہم ملک میں صفائی کا بہترین نظام لے کر آئے، قوم کا ایک ایک پیسہ بچایا، قوم کو بنانے اور بچانے کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے۔

 سماعت کے دوران عدالت نے سوال کیا کہ آپ کا تحفہ استنبول عجائب گھر میں پڑا ہوا ہے، وہ کیسے دیا؟شہباز شریف نے جواب دیا کہ 107 ملین ڈالر کم کرا کے تحفہ دینا مہنگا نہیں ہے۔

مزیدخبریں