(24نیوز)پمز ہسپتال شعبہ چلڈرن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منظور کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں عالمی وبا کورونا وئراس کا شکار ہونے والے پمز ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منظور شدید علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں۔ ترجمان پمز ہسپتال کے مطابق ڈاکٹر منظورکی عمر 40 برس تھی جبکہ وہ ایک ماہ سے وینٹی لیٹر پر تھے۔اس سے قبل بھی پمز ہسپتال میں 2 ہیلتھ ورکر کورونا وائرس کے سبب انتقال کر چکے ہیں۔
وزارتِ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز سمیت اسلام آباد میں 350 سے زائد ہیلتھ ورکر کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔