انٹرا پارٹی الیکشن، چودھری شجاعت ق لیگ کے مرکزی صدر منتخب

Jan 16, 2021 | 15:02:PM

(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ قاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں چوہدری شجاعت حسین بلامقابلہ مرکزی صدر منتخب ہو گئے۔انٹرا پارٹی الیکشن میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بلامقابلہ پاکستان مسلم لیگ قاف کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ قاف کی صوبائی تنظیموں نے چوہدری شجاعت حسین پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہاکہ صوبائی تنظیمیں ہر سطح پر مسلم لیگ قاف کو فعال اور منظم کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ قاف لیگ کو منظم بنا کر ہی پاکستان کا استحکام یقینی بنایا جاسکتا ہے، ملک میں اس وقت غریب آدمی کے حالات مایوس کن ہیں۔نو منتخب صدر قاف لیگ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت کو مشورہ ہے کہ تمام بڑے منصوبے دو تین سال کے لیے معطل کر دے۔

مزیدخبریں