کوئی بھی بولے گا تو اس کو نیب کا نوٹس آ جائے گا: سلیم مانڈوی والا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کہتے ہیں کہ بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی خودکشی کی وجہ نیب تھا۔ کوئی بھی بولے گا تو اس کو نیب کا نوٹس آ جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں خودکشی کرنے والے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی اہلیہ اور صاحبزادی سے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا نے ملاقات کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں ںے کہا کہ میں نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر کہا کہ پارلیمنٹ ڈری ہوئی ہے ہر آدمی ڈرا ہوا ہے۔نیب اپنا طریقہ درست کرے لوگوں کو ہراساں نہ کرے۔بزنس سے متعلق کسی ادارے کا تعلق بنتا ہے تو وہ ایف بی آر ہے۔
اس موقع پر بریگیڈیئر ریٹائرڈ اسد منیر کی صاحبزادی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والد صاحب کا کوئی ٹرائل نہیں ہوا تھا اور وارنٹ جاری ہوئے میرے والد پر کرپشن کا کوئی چارج نہیں تھا۔
علاوہ ازیں سلیم مانڈوی والا پمزہسپتال کے ملازمین سے اظہار یکجہتی کے لئے پہنچ گئے اس دوران انہوں نے کہا کہ میں پمز سیاست کرنے نہیں آیا بلکہ جائز مطالبات کو سننے آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے بھی اس حوالے سے بات ہوگی تاکہ مسئلہ حل ہو۔ پمز ملازمین کے ساتھ وعدہ کرنا اور پھر پورا نہ کرنا حکومت کی جانب سے غلط تاثر جاتا ہے۔ اگر کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہوتا تو مظاہرین کو پارلیمنٹ کا رخ کرنا چاہیے۔