صوبہ پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے، وزیر اعلی پنجاب

Jan 16, 2021 | 16:18:PM

 (24نیوز)پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ صوبہ پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے جاری کئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ پہلی بار عوامی ضروریات کو مدِ نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دیئے گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں منتخب نمائندوں سے مشاورت کی گئی ہے، دور دراز علاقوں میں نئی یونیورسٹیاں اور نئے ہسپتال بنا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہرکو علیحدہ ترقیاتی پیکیج دیں گے، ماضی میں منصوبوں کو ذاتی پسند و ناپسند کی بھینٹ چڑھایا گیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے یہ بھی کہا ہے کہ سابقہ ادوار میں عوام کی ترجیحات کو نظر انداز کر کے من پسند علاقوں پر وسائل خرچ کئے گئے۔

مزیدخبریں