نوازشریف کی برطانیہ بدری کےلئے حکومت کو درخواست دینا ہو گی ، برطانوی دفترخارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)برطانوی دفتر خارجہ کاکہناہے کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ملزمان کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ،نوازشریف کی برطانیہ بدری کےلئے حکومت پاکستان کو باقاعدہ ضوابط کے تحت درخواست دینا ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی شہری کی ای میل پر برطانوی دفتر خارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم نواز شریف کے برطانیہ قیام سے باخبر ہیں، برطانیہ کے امیگریشن کے قوانین واضح ہیں ، ہم ہر مقدمے میں قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہیں ۔
برطانوی دفتر خارجہ کاکہناہے کہ نواز شریف کا پاکستانی قانونی معاملات کا معاملہ حکومت پاکستان کیساتھ ہے، حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کئے گئے وارنٹ نواز شریف کے برطانیہ قیام پر اثرانداز نہیں ہو سکتے ،برطانوی دفتر خارجہ نے اپنے جواب میں مزید کہاہے کہ برطانوی پولیس برطانوی عدالت کی اجازت کے بغیر کسی کو گرفتار نہیں کر سکتی۔