پی ٹی آئی وفد کی ایم کیو ایم رہنماﺅں سے ملاقات، پی ایس 88 کی نشست پر تعاون کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گورنرسندھ عمران اسماعیل کی سربراہی میں تحریک انصاف کے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماﺅں سے ملاقات کی اور ضمنی انتخابات میں پی ایس 88 کی نشست پر تعاون کی درخواست کردی۔
تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن کے حوالے سے وفاق میں اتحادی جماعتوں کی اہم بیٹھک ہوئی،پی ٹی آئی اور ایم کیوایم قیادت میں ملاقات میں گلے شکوے اور وعدے پورے کرنے کی پھر سے یقین دہانیاں کرائی جانے لگی، ملاقات میں ایم کیویم رہنماؤں نے وفاقی حکومت پر پھر سے وعدے پورے نہ کرنے کا شکوہ کردیا ۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیوایم رہنماؤں نے پہلے وفاقی وزیر اسد عمر سے ملک بھر میں کورونا صورتحال پر بات کی ،ایم کیویم کنوینر خالد مقبول نے گورنر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ گورنر صاحب آپ تو کراچی سے تعلق رکھتے ہیں، اپنی پارٹی قیادت کو کراچی میں کام کرنے پر زور دیں ۔
خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ہم نے تمام تر مصائب کے باوجود وفاقی حکومت کا ساتھ نہیں چھوڑا،گورنر سندھ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ ایم کیویم کی تعاون کے پہلے دن سے شکر گزار ہیں،اسد عمر نے کہاکہ کراچی کےلئے کئی اہم منصوبے شروع کر رکھے ہیں، ایم کیویم کے امین الحق گواہ ہیں۔
دونوں پارٹیوں کے رہنماو¿ں کے درمیان وفاقی حکومت کے منصوبوں اور مختلف موضوعات پر بات چیت ہوئی،گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیوایم مرکز آنے کا اصل مقاصد بیان کرتے ہوئے کہاکہ ہم چاہتے ہیں صوبائی اسمبلی کی کراچی کی نشست پی ایس 88 سے ایم کیوایم پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کرے ، ہم اتحادی جماعت ہیں ملکر ضمنی الیکشن لڑتے ہیں ۔
گورنر سندھ نے کہاکہ ہماری درخواست ہے کہ ضمنی الیکشن میں ایم کیوایم اپنے امیدوار کا نام واپس لے ،ہم ملکر الیکشن لڑیں گے اور پیپلز پارٹی کے امیدوار کو شکست دیں گے۔
ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے پی ٹی آئی وفد کو جواب دیتے ہوئے کہاکہ ملکر لڑنا ہے تو پی ٹی آئی اپنا امیدوار دستبردار کرائے،سابق میئر وسیم اختر نے کہاکہ کراچی میں اب بھی ایم کیوایم کی پوزیشن مضبوط ہے ،خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ملیر کی سیٹ پر پی ٹی آئی کو ہماری حمایت کرنی چاہئے۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ ایم کیوایم ضمنی الیکشن میں ہماری سپورٹ کرے،ضمنی الیکشن کے علاوہ سینیٹ انتخابات پر بھی ہم کو ملکر حصہ لینا ہوگا،گورنر سندھ نے کہاکہ آپس میں اتحاد نہ کیا تو دونوں جماعتوں کا نقصان ہوگا ،خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ایم کیوایم کا ریکارڈ ہے الیکشن میں کسی کی اتحادی نہیں بنتی۔