مزید1258 نئے کیسز ،کورونا سے 6 مریض جا ں بحق ہو ئے ، مرا د علی شا ہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ13936 نمونوں کی جانچ کی گئی، مزید1258 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 6 مریض انتقال کرگئے ۔
تفصیلا ت کے مطا بق وزیراعلی سندھ نے کورونا وائرس با رے آ گا ہ کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اموات کی مجموعی تعداد3775ہوگئی ہے ۔2566118 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے ۔اتک234654کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران مزید667مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد212933 ہوچکی ہے۔ اس وقت17946 مریض زیر علاج ہیں۔ 1258نئے کیسز میں سے985 کا تعلق کراچی سے ہے ۔جنوبی384، ضلع شرقی277، ضلع وسطی 133، ضلع کورنگی112، ضلع غربی 42 اورضلع ملیر37 نئے کیسز سامنے آئے۔ حیدرآباد50، سجاول 32، ٹنڈوالہیار21، شہید بینظیرآباد23 کیسز ہیں۔ سندھ سانگھڑ18، ٹھٹہ 17، جامشورو اور ٹنڈومحمد خان 13-13، گھوٹکی 11 کیسز ہیں، لاڑکانہ9، نوشہروفیروز6، شکارپور7، جیکب آباد5 کیسز ہیں، میرپورخاص، سکھر اور عمرکوٹ3-3 کیسز ہیں۔خیرپور اور مٹیاری 2-2 ، بدین اور دادو1-1 کیسز ہیں۔