(24نیوز)بلند چوٹی کے ٹو پہلی بار موسم سرما میں سر کر لی گئی۔ دس نیپالی کوہ پیمائوں کی ٹیم نے چوٹی سر کر لی ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق منفی 50 ڈگری سنٹی گریڈ سے بھی کم درجہ حرارت میں 8611 میٹر بلند دنیا کی دوسری بلندترین چوٹی سر کر لی گئی جس پر کو ہ پیما ئوں نے بہت خو شی کا اظہا ر کیا ہے ۔ 48 کوہ پیمائوں نے کے ٹو کے لیے دسمبر میں سفر کا آغاز کیا تھا۔ 43 مرد اور 5 خواتین کوہ پیما شامل تھیں۔ 3 کوہ پیما کے ٹو چوٹی سر کرنے کے دوران زخمی ہوئے جنہیں واپس بھیجا گیا۔ الپائن کلب آف پاکستان کے مطا بق کوہ پیمائوں میں سے اب تک دس نیپالی چوٹی سر کرنے کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔ چوٹی سر کرنے کے لیے باقی کوہ پیمائوں کا سفر جاری ہے۔
تا ریخ میں پہلی با رمنفی 50 ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت میں کے ٹو کی چو ٹی سر کر لی گئی
Jan 16, 2021 | 18:42:PM