مہران ہائی وے پر ٹریکٹر ٹرالی کا رکشا سے تصادم، ماں بیٹا جاں بحق،2 خواتین شدید زخمی

Jan 16, 2021 | 20:11:PM

(24 نیوز)ٹھری میرواہ پیر بڈھڑو مہران ہائی وے پر گنے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور رکشا میں تصادم، ماں بیٹا جاں بحق، دو خوا تین شدید زخمی ہوگئیں۔
 تفصیلا ت کے مطا بق زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں رورل ہیلتھ سنٹر ٹھری میرواہ پہنچا دیا گیا ہے۔  سونیا بی بی موقع پر جاں بحق جبکہ چھوٹا بچہ دودل زخموں کے تاب نہ سہتے ہوئے راستے میں ہی دم تو ڑ گیا۔  دوخوا تین فاطمہ، سمیرا بی بی زخمی جن کی شناخت خانیوال سے ہوئی ۔وہ پھیری پر کپڑے اور برتن فروخت کرتی تھیں۔ ٹریکٹر ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب اور ٹرالر ڈرائیو ر کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں