شہری کے گلے میں زنجیر ڈالنے والے 10 لیویز اہلکار معطل

Jan 16, 2021 | 20:47:PM
شہری کے گلے میں زنجیر ڈالنے والے 10 لیویز اہلکار معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں گڑنگ لیویز چیک پوسٹ پر شہری کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے لیویز فورس کے 10 اہلکاروں کو معطل کردیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ذکا اللہ درانی کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ چمن شاہراہ پر ایک کار سوار نے چیک پوسٹ سے گزرتے ہوئے لیویز اہلکاروں پر آواز کسی تھی جس پر اہلکاروں نے اسے پکڑ کر گلے میں زنجیر ڈال کر تذلیل کی تھی۔
اہلکاروں نے شہری کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔ شہری کی شکایت پر ابتدائی تحقیقات کے بعد چیک پوسٹ پر تعینات 10 لیویز اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا۔