رشکئی میں لرزہ خیز قتل کی واردات، ٹیکسی ڈرائیور کو پتھر مار مار کر قتل کر دیاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)رسالپورکے علاقے رشکئی میں لرزہ خیز قتل کی واردات ہوئی ہے، ٹیکسی ڈرائیور کوبدترین تشددکرنے کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے ڈرائیور زیب کو پتھرمارمار کر گاڑی میں قتل کردیا،واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی نامعلوم ملزمان نے سترہ سالہ کم عمر نوجوان کوذبخ کر کے قتل کردیا تھا۔