تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے مراسلہ جاری

Jan 16, 2021 | 21:37:PM

(24 نیوز)محکمہ سکول ایجوکیشن نے نجی اور سرکاری سکولوں کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا ،تعلیمی ادارے طلبا کو متبادل دنوں میں بلوانے کے پابند ہونگے ۔
تفصیلات کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے نجی اور سرکاری سکولوں کو مراسلہ جاری کردیا۔ مراسلے کے مطابق پچاس فیصد بچے آج ایک دن آئیں گے اور پچاس فیصد اگلے روز آئیں گے ۔میڑک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مئی اور جون میں منعقد ہونگے۔
 سمارٹ نصاب کے تحت بچوں کی تعلیمی جاری رہے گی۔ پانچویں اور آٹھویں امتحانات کے حوالے سے ایسسمنٹ پالیسی پیک جاری کرے گا ۔سکولوں کے اوقات کار موسم سرما کے ہونگے ۔ کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں