(24 نیوز)پروفیسر کو قتل کرنے والے طالب علم خطیب حسین نے پروفیسر خالد حمید پر اسلام مخالف ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق 20 مارچ 2019 کو بہاولپور کے 133 سالہ پرانے گورنمنٹ صادق ایجرٹن کالج میں شعبہ انگریزی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کو کالج کے اندر ایک طالب علم نے چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت پروفیسر خالد حمید قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک ملزم کو سزائے موت کا حکم جبکہ دوسرے ملزم کو 7 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
ملزم کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر اس کی پروفیسر سے بحث ہوئی اور اختلاف کے بعد اس نے طیش میں آکر چھری کے پے در پے وار پروفیسر کو قتل کیا۔