پا کستان کا بڑا فیصلہ ،واٹس ایپ صارفین کے لئے خو شخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چنددنوں سے واٹس ایپ پر پیغام رسانی کی معلومات غیر محفوظ ہونے کے بارے چہ مگوئیاں ہورہی ہیں۔ پاکستان نے واٹس ایپ طرز کی اپنی سوشل میڈیا ایپلی کیشن تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا ایپ پر صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے اور پرسنل پیغام رسانی کی معلومات چوری ہونے کی خبریں زیرگردش ہیں،ایسی چہ مگوئیاں سن کر صارفین بھی پریشانی سے دوچار ہیں۔ واٹس ایپ کی نئی پالیسی کے خلاف سوشل میڈیا سائٹس پر صارفین اپنے غم و غصے اور تشویش کا اظہار کررہے ہیں اور مالک کمپنی فیس بک کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے،میمز بھی بنائی جارہی ہیں۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کا کہناتھا کہ واٹس ایپ کی طرز پر اپنی سوشل میڈیا اپیلی کیشن سمارٹ آفس تیار کی جارہی ہے۔ نئی ایپ تجربات کے مراحل سے گزر رہی ہے۔ پہلے مرحلے میں یہ سرکاری افسران و ملازمین سمارٹ آفس کی ایپ استعمال کریں گے۔توقع ہے کہ جون 2021 تک سمارٹ آفس کے نام سے ایپلی کیشن لانچ کردیں گے، تاہم یہ آزمائشی بنیادوں پر ہوگی۔وفاقی وزیر کا مزید کہناتھا کہ ایپلی کیشن کسی دوسرے نام سے عام پاکستانی صارفین کے لیے بھی لانچ کریں گے۔نئی ایپ کا ڈیٹا، کمیونیکیشن اور ریکارڈ مکمل محفوظ ہوگا۔