کوہاٹ ،تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے رکشہ سوار 3 بہنیں جاں بحق

Jan 16, 2021 | 23:15:PM

(24 نیوز)پشاور بائی پاس روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے رکشہ سوار 3 بہنیں جاں بحق جبکہ خاتون 2 بچیاں زخمی ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق والدہ اپنی پانچ بیٹیوں کے ہمراہ رکشے میں گھر جارہی تھی کہ راستے میں تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 3 بہنیں جاں بحق ہو گئیں جبکہ والدہ دو بچیوں سمیت شدیدزخمی ہو گئی،حادثہ میں رکشہ ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوا، جاں بحق اور زخمی افراد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیاگیا،پولیس نے مقدمہ کرلیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔

مزیدخبریں