عمران خان کو وزیراعظم کہنا جرم سمجھتا ہوں، علامہ راشد سومرو

Jan 16, 2021 | 23:39:PM
عمران خان کو وزیراعظم کہنا جرم سمجھتا ہوں، علامہ راشد سومرو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)علامہ راشد سومرو کا کہنا ہے کہ عمران خان منتخب نہیں سلیکٹڈ ہیں انہیں وزیراعظم کہنا جرم سمجھتے ہیں، وہ قوم کا سامنا کرنے کی بجائے چند کیمروں تک محدود ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے صوبائی رہنما علامہ راشد محمود سومرو نے وزیراعظم عمران خان کی موالنا فضل الرحمان کے بارے میں بازاری زبان استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان وطن عزیز میں جرات مندانہ سیاسی جدوجہد کی علامت تصور کئے جاتے ہیں۔عمران خان عوامی مینڈیٹ چوری کرکے خود کو بادشاہ سمجھنا بند کردیں ۔ عمران خان خوابوں اور خیالات کی دنیا سے باہر نکلیں۔ دنیا جانتی ہے کہ عمران کے اختیارات ترللوں کے مرہون منت ہیں ۔ عمران خان اداروں کے بل بوتے پر عوامی مینڈیٹ چوری کرکے مسلط ہوئے ۔
جے یو آئی کے رہنما نے کہا کہ قوم کو مہنگائی ، غربت اور بدامنی کا سامنا ہے، سلیکٹڈ حکمران سب اچھا ہے کہ راگ لاپ رہے ہیں۔ عوام نے مولانا فضل الرحمن کی تحریک میں ساتھ دیکر مغربی ایجنڈے کو یکسر مسترد کردیا ہے ۔کراچی میں21 جنوری کو اسرائیل کیخلاف عوامی ریفرنڈم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک کا مقصد فلسطین اور بیت المقدس کی تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ ملک میں قادیانی اور اسرائیل لابی کے اثر ورسوخ کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ عوام پر ایک مہینے میں مسلسل دوسری بار پٹرول بم گرایا گیا۔مہنگائی کی حالیہ لہر جو نااہل حکمرانوں کی کارستانیوں کا تسلسل ہے۔
مولانا کا کہنا تھا کہ قومی ائیرلائن کے طیارہ بیرون ملک ضبط کرواکر قومی عزت خاک میں ملادی گئی۔ سلیکٹڈ حکمران بوریا بستر گول رکھیں مکروہ عزائم کیساتھ منطقی انجام کو پہنچنے والے ہیں ۔