خواتین کو ہراساں کرنے کا جرم ثابت۔۔۔ عدالت نے جی ایم سوئی سدرن کو بڑی سزا سنا دی

Jan 16, 2022 | 01:07:AM

(24 نیوز)سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے جنرل منیجر (جی ایم) ماحولیات کو 3 خواتین کو ہراساں کرنے کا جرم ثابت ہونے پرنوکری سے فارغ کردیا گیا۔
دستاویز کے مطابق سوئی سدرن کے جنرل منیجر ماحولیات کے خلاف 3 خواتین کی شکایات پر انکوائری کی گئی اور انکوائری میں ان پر ہراسانی کے الزامات ثابت ہوگئے۔حکم نامے کے مطابق جنرل منیجر کو فوری طور پر عہدے سے فارغ اور واجبات وصول کیے جائیں۔
دوسری جانب جنرل منیجر ماحولیات نے کہاہے کہ فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، انکوائری کے دوران عدالت میں گیا تو اگلے ہی دن ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔جی ایم نے اعلان کیا کہ بھرپور قانونی دفاع کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کی بے حرمتی کا کیس، پی ٹی آئی رکن اسمبلی سمیت 3 افراد پر فرد جرم عائد

مزیدخبریں