امریکا میں چار افراد کو یرغمال بنا لیا گیا۔۔۔عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس میں یہودی عبادت گاہ میں چار افراد کو یرغمال بنالیا گیا۔ مبینہ حملہ آور نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:آتش فشاں پھٹ گیا۔۔سونامی وارننگ جاری۔۔سیٹلائٹ ویڈیو مناظر نے دل دہلا دیئے
تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص یہودی عبادت گا ہ میں داخل ہوا اور وہاں پر موجود افراد کو یرغمال بنالیاجبکہ مبینہ طور پر حملہ آور لائیو اسٹریم میں گوانتانا موبے میں قید بے گناہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کرتا رہا ۔کانگریگیشن بیتھ اسرائیل نامی عبادت گاہ میں جب یہ واقعہ پیش آیا تو یہاں ہونے والی عبادت کو لائیو سٹریم کیا جا رہا تھا۔ تاہم اس لائیو سٹریم فیڈ کوبعد میں ہٹا دیا گیا لیکن ۔لائیو سٹریم میں اس شخص کو اونچی آواز میں یہ کہتے سنا جا سکتا تھا کہ وہ کسی کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔امریکی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق وہاں پر بھاری تعداد میں سیکورٹی تعینات کردی گئی ہے اور رہائشیوں کو علاقے سے نکال دیا گیا ۔تاہم بعد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یرغمال کئے گئے افراد کو رہا کرالیا اور مبینہ طورپر حملہ آور ماردیا۔
Media release on #Colleyville incident. pic.twitter.com/pL0rzl6TYr
— Colleyville Police (@ColleyvillePD) January 15, 2022
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ایک امریکی عدالت نے افغانستان میں امریکی فوج اور حکومت کے اہلکاروں پر مبینہ طور پر قاتلانہ حملے اور قتل کی کوشش کرنے کے سات الزامات میں مجرم قرار دیا تھا اور انھیں 86 سال قید کی سزا سنائی تھی جوابھی بھی امریکا میں قید ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:کارگوکمپنی نے طیاروں پر میزائل شکن سسٹم کی اجازت مانگ لی