ایران پر پابندیاں ۔۔۔چین امریکاکیخلاف میدان میں آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایران پر امریکی پابندی کیخلاف چین بھی امریکا کیخلاف میدان میں آگیا۔چین نے کہا کہ وہ امریکا کی طرف سے ایران پر لگائی جانے والی یک طرفہ پابندیوں کی مخالفت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا میں چار افراد کو یرغمال بنا لیا گیا۔۔۔عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق چین میں چین اور ایران کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی ۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے 25 سالہ تعاون کے معاہدے کا اعلان بھی کیا۔اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ایران اور عالمی طاقتوں کے مابین 2015ءمیں طے پانے والے عالمی جوہری معاہدے کی بحالی کی حمایت کرتی ہے۔چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایران کی جاری مشکلات کی ذمہ داری امریکا پر عائد ہوتی ہے۔ہم ایران پر یک طرفہ امریکی پابندیوں کی مخالفت کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں کورونا کا قہر، لاشوں کے ڈھیر دوبارہ لگنے لگے!!