واٹس ایپ نے’’ میسج ری ایکشن‘‘ فیچر متعارف کرادیا

Jan 16, 2022 | 11:18:AM

 (ویب ڈیسک) پیغام رسانی کی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ کے میسج ری ایکشن فیچر کا طریقہ استعمال سامنے آگیا جس سے صارفین کی بڑی مشکل حل ہوجائے گی۔

ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میٹا (فیس بک) کی زیرملکیت موبائل اپیلیکیشن نے میسج ری ایکشن فیچر پر اگست میں کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب اس فیچر کو آئی او ایس صارفین کیلئے آزمائشی طور پر پیش کردیا گیا ہے۔

میسج ری ایکشن فیچر کے استعمال کا طریقہ۔۔۔۔۔

 آئی او ایس صارفین کو میسج سیٹنگز میں جاکر نوٹی فکیشن کے آپشن پر کلک کرنا ہوگا جس کے بعد ان کے سامنے میسج ری ایکشن فیچر کا آپشن سامنے آجائے گا، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ صارفین کے لئے بھی جلد اس فیچر کو پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے آڈیو میسج کے فیچر میں حیران کن تبدیلی کی ہے، صارفین اب اپنی سہولت کیلئے اپنے آڈیو پیغام کو بھیجنے سے پہلے سن سکتے ہیں،واٹس ایپ کی جانب سے رواں سال مئی میں بیٹا ورژن صارفین کے لیے آڈیو میسج کے حوالے سے ایک فیچر متعارف کرایا گیا تھا جس کے تحت وہ کسی بھی آڈیو پیغام یا وائس نوٹ کو ٹوایکس رفتار تک بڑھا کر جلدی سُن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیںموسم  کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنا دی
 

مزیدخبریں