کراچی میں کورونا بے قابو۔۔ کیسز بڑھنے لگے۔۔شرح 39 فیصد سے تجاوز کر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) شہرقائد میں کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہونے لگا اور شرح 39 فیصد سے تجاوز کرگئی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کی شرح میں تقریباً 4 فیصد کا اضافہ ہوا جس سے کیسز کی مثبت شرح 39 فیصد سے تجاوز کرگئی، گزشتہ روز کورونا وائرس کی شرح 35.30 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے 6124 ٹیسٹ میں سے 2412 مثبت آئے۔
دوسری جانب ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 9 افراد انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لئے 51 ہزار 236 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4027 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7.8 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنا دی