ویرات کوہلی کا ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا اعلان۔۔۔بھارتی کرکٹ بورڈ کا رد عمل بھی آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ٹیسٹ کرکٹ کے کپتان ویرات کوہلی نے گزشتہ روز ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا جس پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروگنگولی نے بھی اپنا ردعمل دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی کرکٹ ٹیم مزید بحران کا شکار۔۔ کوہلی نے دھماکے دار اعلان کردیا
تفصیلات کے مطابق سارو گنگولی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی کرکٹ نے کھیل کے تمام فارمیٹس میں تیزی سے ترقی کی ۔ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے اور بی سی سی آئی اس کا بے حد احترام کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں اس ٹیم کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے وہ ایک اہم رکن ہوں گے۔کوہلی ایک عظیم کھلاڑی ہیں ۔
Under Virats leadership Indian cricket has made rapid strides in all formats of the game ..his decision is a personal one and bcci respects it immensely ..he will be an important member to take this team to newer heights in the future.A great player.well done ..@BCCI @imVkohli
— Sourav Ganguly (@SGanguly99) January 15, 2022
واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میںشکست پر ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ کی فارمیٹ سے کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔اس سے پہلے کوہلی سے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے کی فارمیٹ سے کپتانی بھی واپس لے لی گئی تھی اوران کی جگہ روہت شرما کونیا کپتان بنایا گیا تھا ۔ون ڈے اورٹی ٹونٹی کپتانی سے ہٹانے کے بعد ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں:دوستی ہو تو ایسی ہو۔۔قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب کو ائیرپورٹ پر لینے کونسا کھلاڑی ڈرائیور بن کر پہنچا