(ویب ڈیسک)سانحہ مری کے بعد مری جانے والے سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری، مری کوسیاحتی سرگرمیوں کیلئے ایک بار پھر کھول دیا گیا، مری میں روزانہ8ہزار سیاحوں کی گاڑیاں داخل ہو سکیں گی۔ شام 5 بجے سے صبح 5بجے کے درمیان مری میں سیاحوں کی گاڑیاں داخل نہیں ہو سکیں گی۔
دوسری جانب سیاحتی مقامات ابھی بھی ویران ہیں، مری کے تمام کاروباری مراکز کھل گئے لیکن سیاحوں کا انتظار ہے۔ مری مال روڈ پر سیاحوں کی تعدادکم، چند سیاح مال روڈ میں چہل قدمی کرتے دیکھائی دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سنا دی