آمدن کم اور اخراجات زیادہ ہوں تو مہنگائی زیادہ لگتی ہے۔۔فواد چودھری

Jan 16, 2022 | 15:49:PM
فواد چودھری ، میڈیا ٹاک
کیپشن: فواد چودھری فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ اس وقت سب سے زیادہ مشکل میں تنخواہ دار طبقہ ہے جن کی تنخواہیں نہیں بڑھائی جاتیں، آمدن کم اور اخراجات زیادہ ہوں تو مہنگائی زیادہ لگتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میں عمران نیازی کیلئے ایک ڈراونا خواب ہوں ۔۔۔شہبازشریف
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ صحت کارڈ سے ہیلتھ کے مسائل حل ہوں گے، ہر خاندان 10 لاکھ روپے تک علاج کروا سکے گا، نجی اسپتال جائیں تو علاج کا خرچہ حکومت اٹھائے گی۔ فواد چودھری نے کہا کہ صحت کارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ سفید پوش اور مڈل کلاس طبقے کو ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حادثے میں زخمی شخص کا بھی صحت کارڈ کے تحت فوری علاج ہو سکے گا، صحت کارڈ کا سب سے زیادہ فائدہ سفید پوش اور مڈل کلاس طبقے کو ہوگا، امیر لوگ تو بیرون ملک جاکر اپنا علاج کرواتے ہیں، مساوات قائم ہوگی وہی علاج غریب کا ہوگا جو امیر کا ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پرائیویٹ سیکٹر آگے نہیں آئے گا کبھی بھی مسئلے حل نہیں ہوسکتے،اچھے اسپتال بنیں گے تو یہ عوام کیلئے فائدہ ہے، یہ پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے، سندھ حکومت صحت انصاف کارڈ میں اپنا حصہ ڈالے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا مسئلہ مہنگائی سے جڑا ہوا ہے، 1947 سے 2008 تک 6 ہزار ٹریلین کا قرضہ لیا گیا، جب کہ 2008 سے 2018 تک 23 ٹریلین قرضہ لیا گیا، پی ٹی آئی کی حکومت 32 ارب ڈالر قرضہ واپس کرچکی ہے۔فواد چودھری نے مزید کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے، ان کے مارچ کا شور پہلے دن سے سنتے آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اپوزیشن 2 کی بجائے 3 مارچ کر لے کچھ نہیں ہو گا: شیخ رشید