صدر مملکت ٹیکس دہندہ کیساتھ ایف بی آر کے ناروا سلوک پر برہم۔۔۔بزرگ شہری سے معذرت کرلی

Jan 16, 2022 | 18:08:PM

(24نیوز)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایف بی آر کی جانب سے 82 سالہ ٹیکس دہندہ کے ساتھ ناروا سلوک پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاہے کہ چیئرمین ایف بی آر غیر ذمے داری اور بدعنوانی کے پورے نظام کا جائزہ لیں ۔
صدر عارف علوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایف بی آر کی بدانتظامی پر بزرگ شہری عبدالحمید خان سے معذرت چاہتا ہوں،2333 روپے کے ریفنڈکے معاملے کو ایک سال سے زیادہ عرصہ تک لٹکایاگیا،آن لائن سسٹم سے بلوں کی تصدیق سے گریز ایف بی آر افسر کی بدانتظامی ہے ،انہوں نے کہاکہ عمررسیدہ پنشنر کو پریشان کرنے اور اس کی تذلیل کرنے کیلئے کیس میں غیرقانونی سلوک کیاگیا ۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ مری کی تحقیقات مکمل۔۔ قصور وار کون؟

مزیدخبریں