حکومت کا حساس اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی)حکومت نے ملک کے حساس اضلاع میں انسداد پولیو مہم چلانے کا اعلان کر دیا ۔بچوں کے صوبائی حفاظی ٹیکوں کے پروگرام کے مطابق پولیو کے حوالے سے حساس اضلاع میں خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جسے ذیلی قومی انسداد پولیو مہم کا نام دیا گیا ہے، پولیو مہم 70 مخصوص اضلاع میں منعقد ہوگی۔
ذرائع ای پی آئی کے مطابق 61 اضلاع میں مکمل اور9 اضلاع میں جزوی پولیو مہم چلائی جائے گی، 5 اضلاع کی افغان مہاجر کیمپس والی 8 یوسیز میں پولیو مہم خصوصی طور پر چلے گی جبکہ 4 اضلاع کی ہائی رسک یونین کونسلز میں پولیو مہم منعقد کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ذیلی قومی انسداد پولیو مہم دو مراحل میں چلائی جائے گی،پہلے مرحلے کا آغاز 17 جنوری سے ہوگا، خیبر پختوانخواہ کے 6 جنوبی اضلاع میں پولیو مہم 17 تا 21 جنوری چلے گی، دوسرے مرحلے میں 64 اضلاع میں پولیو مہم 24 تا 28 جنوری چلائی جائےگی۔ذرائع ای پی آئی کے مطابق ذیلی قومی انسداد پولیو مہم 3روزہ جبکہ2 دن کیچ اپ ڈیز ہون گے، کیچ اپ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔’’ پچھاں مڑ وے ڈھولا تیری لوڑ پے گئی“ ۔۔۔مریم نواز کانوازشریف کے نام ٹویٹ